اے آر رحمان کیلئے گانا چاہتی ہوں: ادیتی راؤ


بالی وڈ کی ہیروئن ادیتی راو  اداکاری کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ بالی وڈ کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے لئے گانا چاہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ادیتی نے اپنی اس خواہش کا اظہار ہوتے ہوئے کہاکہ کبھی مجھ سے سوال کیا گیا کہ میں کیوں نہیں گارہی تو میرا جواب ہوگا کہ میں اے آر رحمان کیلئے اپنی آواز پیش کرنا چاہوں گی۔ادیتی ،اداکاری کےساتھ ساتھ موسیقی سے بھی شغف رکھتی ہیں۔

 

ادیتی ، 2012ءمیں اپنی فلم” لندن، پیرس نیویارک“ میں اپنی ہی آواز میں دوگانے پیش کرچکی ہیں۔ان کی والدہ ودیا راو ایک ماہر کلاسیکل  گلوکارہ ہیں۔ وہ اپنی والدہ کےساتھ روزانہ موسیقی کا ریاض بھی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکار اومنگ کمار اداکارہ ادیتی راو کو اپنی فلم ”بھومی “ کیلئے سنجے دت کیساتھ مرکزی کردار کے لیے منتخب کر چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ادیتی راو اس فلم میں ”بھومی “ کابنیادی کردار ادا کریں گی جبکہ سنجے دت فلم میں ان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).