تمام فرسودہ روایات توڑنا چاہتا ہوں: آرمی چیف


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے رکن سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمان سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ تمام فرسودہ روایات توڑنا چاہتے ہیں ۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ پارلیمان کیوں نہیں جا سکتے اور ارکان پارلیمان کیوں ہمارے پاس نہیں ا ٓسکتے؟ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سیاسی اور فوجی لوگ آپس میں کیوں بات نہیں کر سکتے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے وفد نے سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم کی قیادت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقت کی۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کو بریفنگ پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بلائیں، جس معاملے پر چاہے، بریفنگ لیں۔

بشکریہ روز نامہ جنگ


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔