وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد میں کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا: وزیر داخلہ


وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ساری دنیا سیاسی، معاشی، اقتصادی اور معاشرتی تبدیلیوں کا شکار ہے، سرد جنگ کا دور ختم ہو چکا، اب اشتراکیت پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور ہے جب کہ عالمی سطح پر نیا ورلڈ آرڈر اپنی جگہ لے رہا ہے، امریکی کیمپ میں شامل ہو کر ہمارے حکمرانوں نے جہازوں کے چند پرزے خریدے تاہم قومیں جنگی سازوسامان سے نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے قیام سے بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور خواجہ آصف کے بعد کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اپنا گھر سیدھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ہم اپنا گھر سیدھا کرنے کے بالکل قریب ہیں جب کہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔

image_pdfimage_printPrint Nastaliq

Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں