راکھی ساونت چھت کے پنکھوں کے خلاف کیوں تھیں؟


 تنازعات کی زد میں رہنے والی آئٹم گرل راکھی ساونت نے کچھ عرصہ پہلے اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی کے بعد ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ‘چھت کے پنکھوں’ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبول ہندوستانی ڈرامہ ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے یکم اپریل کو ممبئی میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس کی وجہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے خراب تعلقات کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہونا بتائی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت جو اداکارہ پرتیوشا کی قریبی دوست بھی تھیں، نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک میں موجود تمام چھت کے پنکھوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

راکھی کا کہنا تھا ’میں چاہتی ہوں گھر گھر سے چھت کے پنکھے ہٹادیئے جائیں، کیوں کہ ان ہی سے لٹک کر بہو بیٹیاں خودکشی کر رہی ہیں، میں وزیراعظم مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان پنکھوں پر پابندی عائد کریں‘۔

راکھی نے عوام سے بھی درخواست کی کہ جو بھائی اپنی بہن سے پیار کرتا ہے یا جو ماں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہے وہ اس پنکھے کو اپنے گھر سے ہٹا دے۔

راکھی نے چھت کے پنکھوں کو ہٹا کر ٹیبل پر رکھنے والے پنکھوں (ٹیبل فین) اور اے سی لگانے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

راکھی جانتی ہیں کہ انہیں خبروں میں کیسے رہنا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ ایک فلم سائن کر چکی ہیں جس میں وہ گرو گرمیت سنگھ کے تمام پول کھولتی نظر آئیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).