’ہوٹل‘ فلم انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی : میرا


\"mira\"اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے ، معیاری فلمیں دنیا بھر میں ہمارا اچھا امیج پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔میری فلم ہوٹل پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ عوام کو کسی بھی فلم کو ایک بار ضرور سینما میں جاکر دیکھنا ضروری ہے بغیر دیکھے کسی بھی فلم پر رائے قائم کر دینا سراسر زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام کراچی میں اپنی فلم ہوٹل کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فلم کے ہدایتکارخالد حسن خان، عبید اللہ زبیر، نہیا انیل،نسرین جون، ڈسٹری بیوشن کلب کی سبینا اسلام سمیت میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہندی لب ولہجہ اختیار کیا جس کے لئے انہوں نے اس کے تلفظ کی باقاعدہ تربیت لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments