بڑے اداکار بوس و کنار کریں تو ہاٹ، ہم کریں تو شہوت انگیز


بالی وڈ کی ادا کارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کے انتخاب میں جسمانی ساخت کا معیار بھی ہوتا ہے اور ان کے وزن کی وجہ سے انھیں بڑی فلمیں نہیں ملیں۔

زرین نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ویر’ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے بالی وڈ میں دھوم مچائی تھی۔

بی بی بی کے ساتھ بات چیت میں زین نے اپنے کیریئر کے بارے میں کہا: ‘کیریئر کے آغاز میں مسائل تھے، پھر سلمان خان کے ساتھ اس کا آغاز ہوا۔ لیکن جدوجہد میری پہلی فلم کے بعد ہی شروع ہوئی۔ مجھے کہا گیا میں دوسری کامیاب اداکاراؤں کی طرح کی دکھائی نہیں دیتی ہوں کیونکہ میرا وزن زیادہ ہے۔’

زرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد تو ‘میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا، جبکہ چند برس بعد جب بعض دوسری اداکاراؤں نے اپنا وزن بڑھایا تو انھیں سراہا گيا تو پھر میرے ساتھ دوہرا معیار کیوں اپنایا گيا۔’

وہ مزید کہتی ہیں: ‘مجھے ہر جانب سے تنقید ہو نشانہ بنایا جانے لگا، میں کس طرح دکھتی ہوں، میرے کپڑے کیسے ہیں؟ میرا تو گھر سے باہر نکلنا مشکل تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ اگر کسی نے میری کوئی تصویر لے لی تو اس پر بس نکتہ چینی ہو گي۔ بس میں مایوس ہونے سے بچ گئی۔’

زرین کا خیال ہے کہ سلمان خان کی فلم میں آئٹم سانگ ‘کریکٹر ڈھیلا’ کرنے کے بعد ان کے کریئر کو پھر سے ایک نئی سمت ملی اور انھیں دوبارہ کام ملنے لگا۔

ان کا خیال ہے کہ فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے لیے جو ایک جسمانی معیار ہے اسی کی وجہ سے انہیں بڑی فلمیں نہیں مل پائیں۔

وہ کہتی ہیں: ‘فلم انڈسٹری میں بہت سے لوگ جسمانی ساخت کے بارے میں بولتے ہیں لیکن وہی لوگ جب تک آپ کی باڈی پرفیکٹ نہ ہو جائے اس وقت تک وہ آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کرتے۔ افسوس کی بات ہے کہ لوگ یہاں فن سے نہیں بلکہ وزن سے آپ کے ہنر کا اندازہ لگاتے ہیں۔ بعض فلم ساز اس معیار کو ختم کر رہے ہیں تاہم اب بھی ایسے لوگ ہیں جو انھیں اداکاراؤں کو ہی لیتے ہیں جو جسمانی طور پر فٹ ہوں۔’

زرین کہتی ہیں کہ وہ اپنے جسم کی وجہ سے ہی ‘اے گریڈ’ فلموں کا حصہ نہیں بن سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر میں سب سے بڑی تبدیلی تھرلر فلم ‘ہیٹ سٹوری 3 ‘ سے آئی جس سے ان کی خوبصورت اور حسین شبیہہ کو پوری طرح سے بدل دیا۔

ان کی آنے والی فلم ‘اکثر2’ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ‘اکثر2’ کسی بھی طرح سے شہوت انگیز فلم نہیں ہیں۔

وہ کہتی ہیں: ‘فلموں میں بوس و کنار اب بہت عام بات ہے تاہم اس میں بھی تفریق برتی جاتی ہے۔ بڑے بینر کی فلموں میں اگر بڑے اداکار بوس و کنار کرتے ہیں تو اسے ‘ہاٹ’ کہا جاتا ہے لیکن اگر ہمارے جیسے تھوڑے کم تر درجے کے اداکار کرتے ہیں تو اسے شہوت انگیز کا نام دیا جاتا ہے۔’

زرین خان کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کی فلم ‘اکثر2 ‘ چھ اکتوبر کو ریلیز ہو گي۔ یہ فلم اننت مہادیون نے ہدایت کی ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بی بی سی

بی بی سی اور ‘ہم سب’ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین ‘ہم سب’ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 1324 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp