شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور روانہ


\"shahbazگزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہونے والے شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور روانہ کیا گیا اور ان کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔شہباز تاثیر کے استقبال کے لیے ان کے اہل خانہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے، جبکہ ان کے گھر پر مٹھائی کے ٹوکرے بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کچلاک سے سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بازیاب کروایا تھا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔یاد رہے کہ شہباز تاثیر کو تقریباً پانچ سال قبل اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments