شہباز تاثیر لاہور پہنچ گئے: اہل خانہ کا ایئرپورٹ پر استقبال


shahbaz taseerسابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر ساڑھے چار سال بعد لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ان کی اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔ شہباز تاثیر کو ایئرپورٹ سے گھر واپس لانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ، اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کالے شیشے والی گاڑیوں میں گھر سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔ شہباز تاثیر کے گھر کے باہر حساس اداروں ، پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا کڑا پہرا ہے اور ان کے گھر کو آنے والی سڑک کو عام شہریوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “شہباز تاثیر لاہور پہنچ گئے: اہل خانہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

  • 09-03-2016 at 2:28 pm
    Permalink

    بلاول بھٹو، زرداری یا دیگر “غریب نواز رہنماوں” نے اور کتنے شہید جیالوں کے بچوں کو اپنی ذاتی گاڑی دی ہے؟

Comments are closed.