دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے منگنی کرلی؟


 

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان منگنی کی خبروں نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، دپیکا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں، جب کہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، تاہم ان کے مداحوں کو اس بات کی بہت فکر ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی اور اب لگتا ہے دپیکا کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا، حال ہی میں دپیکا کی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

 

دپیکا کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی کو دیکھ کر بھارتی میڈیا میں ایک ہی سوال زیر گردش ہے کہ کہیں دپیکا کے خاص اور قریبی دوست رنویر سنگھ نےتو انہیں یہ انگوٹھی نہیں دی جب کہ یہاں تک کہا جارہا ہے کہ دونوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کے دوران منگنی کرلی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ایک دوسرے کے دوست تو تھے ہی تاہم پچھلے کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے کافی قریب آئے ہیں جب کہ دونوں کے انداز دیکھ کر صاف ظاہر ہے کہ رنویراوردپیکا کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

 


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔