سکیورٹی کی ضمانت ملنے تک پاکستان کا ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار


\"cricketورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور بھارت دس دن کے بعد آمنے سامنے ہونگے لیکن روایتی حریف کس وینیو پر آمنے سامنے ہونگے۔ اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ ہماچل پردیش میں مظاہروں کے بعد دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میچ کھیلنے پر آمادہ ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں بورڈز کو آئی سی سی کی باضابطہ اجازت کا انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کولکتہ میں بارہ اور چودہ مارچ کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ گرین شرٹس کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ بھی سولہ مارچ کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی سے اجازت ملنے کی صورت میں روایتی حریف انیس مارچ کو کولکتہ میں مدمقابل ہونگے۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں روایتی حریفوں کا زور کا جوڑ نہ پڑا تو بھارت کو دو پوائنٹس مل جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments