لندن میں اوبر سروس پر پابندی


لندن میں ’اوبر‘سروس پر پابندی لگادی گئی ہےجس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔اس پابندی کے باعث 40 ہزار ڈرائیورز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن(ٹی ایف ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اوبر پر آئندہ ماہ سےلندن میں پابندی ہوگی کیوں کہ اوبر اپنے ڈرائیورز کی جانب سے کئے گئے جرائم کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس مزکورہ اعلان کے بعد لندن میں اوبر میں 40ہزار ڈرائیور کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے خلاف آن لائن پٹیشن پر صرف 7گھنٹے میں 3لاکھ افراد نے دستخط کردیے ہیں۔

دوسری جانب اوبرکمپنی نے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔