خواتین کو آدھے دماغ والی کہنے والے سعودی مولوی پر پابندی عائد


سعودی مولوی نے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان میں مردوں کے مقابلے میں ‘ذہانت’ نہیں ہوتی اور اسی لیے انھیں گاڑی نہیں دی جانی چاہیے۔

شیخ سعد الحجری کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر بڑی تنقید کی گئی۔ اس تنقید کے بعد سعودی حکومت نے شیخ سعد پر تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شیخ سعد نے کہا تھا کہ عورتوں کے پاس مردوں کے مقابلے میں آدھا دماغ ہوتا ہے اور یہ آدھا دماغ مزید آدھا رہ جاتا ہے جب وہ مارکیٹ جاتی ہیں۔ شیخ شعد کے اس بیان کے بعد ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ لوگوں نے ان کے اس بیان کو سعودی خواتین کی ہتک قرار دیا۔

شیخ سعد سعودی صوبے عسیر کے فتویٰ اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔ان پر تبلیغ کرنے کی پابندی صوبے کے گورنر نے عائد کی ہے۔ انھوں نے یہ بات ‘خواتین کی ڈرائیونگ میں برائی’ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہی تھی۔

سعودی اخبار سبق کے مطابق شیخ سعد نے کہا ‘یہ عورتوں کی غلطی نہیں ہے کیونکہ ان میں ذہانت کی کمی ہے۔ کیا آپ آدھے دماغ والے مرد کو ڈرائیونگ لائسنس دیں گے؟ تو آپ کیوں کسی عورت کو ڈرائیونگ لائسنس دیں گے جب اس کے پاس آدھا دماغ ہے؟’

انھوں نے مزید کہا ‘اور جب یہ عورتیں مارکیٹ جاتی ہیں تو ان کا دماغ آدھے کا بھی آدھا رہ جاتا ہے۔ تو مارکیٹ میں ان کے پاس صرف ایک چوتھائی دماغ ہی ہوتا ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp