کیٹ ونسلیٹ صحافی بنیں گی


ہالی وڈ اداکار کیٹ ونسلیٹ صحافی بننے جارہی ہیں ۔وہ نئی ہالی وڈ فلم میں فوٹوجرنلسٹ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ خبروں کے مطابق کیٹ ونسلیٹ ایک نئی فلم میں دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے واقعات کو اپنے کیمرے میں بندکرتی دکھائی دیں گی۔ وہ فلم میں ایک پیشہ ور امریکی فوٹو جرنلسٹ ایلزبتھ ملر بنیں گی۔ ایلزبتھ ملر ایک معروف امریکی خاتون صحافی رہی ہیں۔ نئی ہالی وڈ فلم میں عالمی جنگ کے دوران خاتون صحافیوں کے کردار کو پیش کیا گیا ہے۔ کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس کیاجائےگا۔ کیٹ کی آخری فلم”کولیٹر بیوٹی“2016میں ریلیز ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).