نور اور ولی حامد میں طلاق کی اصل وجہ


اداکارہ نور اور گلوکار ولی حامد علی خان کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ولی حامد اور اداکارہ ثمرہ چوہدری کے باہمی روابط تھے ۔

نور نے اس حوالے سے ولی حامد کو متعدد مرتبہ منع بھی کیا مگر ولی حامد نے ملاقاتیں جاری رکھیں جو دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بنی ۔ اب طلاق کے بعد ماڈل ثمرہ چوہدری نے فیس بک پر ولی حامد کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے اسٹیٹس اپ لوڈ کیا ہے کہ میں بڑے عرصے سے اس موقع کی متلاشی تھی، اب زندگی کا باقی سفر ولی حامد کے ساتھ گزاروں گی ۔اس حوالے سے جب تصدیق کرنے کے لئے گلوکار ولی حامد کے موبائل پر رابطہ کیا گیا تو ان کا فون بند تھا ۔

یاد رہے کہ نور نے ولی حامد سے عدالت کے ذریعے خلع لیا ہے۔خلع سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کی بھرپور کوششیں کیں مگر وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).