پشاورمیں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام: چار دہشت گرد گرفتار


انٹیلی جنس آپریشن کے تحت محرم الحرام کے دوران پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

سی سی پی او پشاور طاہرخان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پشاور کے علاقے خزانہ میں انٹلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اس آپریشن میں چار مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز اور 2 پستول سمیت 5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گرد سیکورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث ہیں۔ دہشت گردوں میں عبداللہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں بارود نصب کر رہا تھا۔ ملزم عبداللہ کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ دوسرا ملزم فورسز پر حملوں میں ملوث، تیسرا اورچوتھا دہشت گرد بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں