نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ


 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی حالات کے پیش نظر فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آج رات گئے پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان روانہ ہوں گے اور کل (25 ستمبر) کی صبح کسی وقت وطن واپس پہنچیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے گزشتہ 24 گھنٹے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے اہم ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).