دبئی میں کونسا اشارہ معیوب سمجھا جاتا ہے؟


ایک گھنٹہ پہلےدبئی میں سرکاری حکام نے ایک برطانوی شہری کو مبینہ طور پر ان کے ’جارحانہ برتاؤ‘ کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ برطانوی شہری جمیل احمد مقدم نے اپنے ڈرائیور کو سڑک پر انگلی دکھائی تھی۔

اگر وہ قصوروار پائے گئے تو انھیں جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

اگر جمیل مقدم دبئی کے قوانین سے ذرا بھی واقف ہوتے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اس صورت حال سے بچ بھی سکتے تھے۔

دبئی میں گستاخانہ قسم کی حرکت یا معیوب اشارے بھی جیل جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اس طرح کی کچھ پابندیاں ہیں، خاص طور پر اگر آپ دبئی میں ہیں تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

1۔ بھدے اور معیوب اشارے یا برتاؤ ہرگز نہ کریں۔

2۔ غیر شادی شدہ مرد اور خواتین کسی بھی ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ نہیں رک سکتے۔

3۔ شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنا قطعی طور پر ممنوع ہے۔

4۔ عوامی مقامات پر بوس و کنار کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔

5۔ مرد خواتین کا لباس نہیں پہن سکتے اور نہ ہی وہ عورتوں کی طرح دکھائی دے سکتے ہیں۔ بدن سے چپکے یا ٹائٹ لباس اختیار کرنے پر بھی پابندی ہے۔

6۔ سوشل میڈيا پر غیر شائستہ زبان یا پوسٹ سے گریز کریں۔

7۔ ہم جنس پرستی سے بچیں۔

8۔ سڑک یا عوامی مقامات پر شراب پینے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔

9۔ ماہ صیام میں دن کے اوقات میں عوامی مقامات، خاص طور پر روزہ دار کے سامنے، کھانے پینے یا پھر تمباکو نوشی سے گریز کریں۔

10۔ بغیر اجازت کسی بھی خاتون کی تصویر کھینچنا سخت منع ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp