سونم کپور کا اعتراف ۔ کامیابی کس کی وجہ سے ہے


بالی وڈ کے شہر ممبئی میں گذشتہ دنوں ووگ ویمن آف دا ایئر ایوارڈ کی دھوم رہی جس میں اگر ایک جانب شاہ رخ خان اپنا جلوہ بکھیرتے نظر آئے تو دوسری جانب اداکاراؤں کی ایک کہکشاں جلوہ افروز تھی۔

اداکارہ ایشوریہ رائے کو ووگ کے دس سال پورا ہونے پر ووگ انفلوئنس آف دا ڈیکیڈ ایوارڈ سے نوازا گیا اور انھیں یہ ایوارڈ شاہ رخ خان کے ہاتھوں دیا گیا۔

ووگ انعامات کی تقریب اتوار کی شب کو منعقد ہوئی جس میں سب سے بڑا اعزاز ووگ وومن آف دا ایئر کیا ایوارڈ انوشکا شرما کو دیا گيا۔

شاہ رخ خان نے ایشوریہ رائے کو مخصوص ایوارڈ دیا
اس کے علاوہ انوشکا شرما کو ‘ووگ اور بی ایم ڈبلیو گیم چینجر آف دا ايئر’ کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ سونم کپور کو ‘فیشن آئیکون آف دا ایئر’ قرار دیا گيا۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو ‘اوپینئن میکر آف دا ایئر’ کے انعام سے نوازا گیا۔

معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو ‘ووگ مین آف دا ايئر’ کا ایوارڈ دیا گیا۔

انوشکا شرما کو ووگ کے دس سالہ جشن میں دو ایوارڈز ملے

انوشکا شرما نے ایوارڈ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا انسٹا گرام کا سہارا لیا جبکہ سونم کپور نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اپنی بہن ریا کپور کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سونم کپور کی بہن ریا کپور ہی ان کے فیشن اور سٹائل کا خیال رکھتی ہیں۔

سونم کپور نے لکھا: ‘ہر ایک فیشن ایوارڈ کے لیے ریا کپور تمہارا شکریہ کیونکہ جو بھی ایوارڈ جیتتی ہوں وہ تمہاری بے غرض محبت کا نتیجہ ہے۔ مجھے تم سے پیار ہے۔۔ تمہارا شکریہ ووگ انڈیا۔ خوشی کے دس سال مبارک۔’

یہ ایوارڈ سونم کے لیے اس لیے بھی مخصوص رہا کہ اسے ان کے والد اداکار انیل کپور نے پیش کیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 4545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp