بیگم کلثوم نواز کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا: مریم نواز


مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے بدھ کے روز علی الصبح لندن سے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ گزشتہ رات بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ایک دفعہ پھر بگڑ گئی۔ انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی صحت بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیگم کلثوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ ہیں اور 16 ستمبر کو لاہور کے حلقہ این اے 120 سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ مریم نواز نے عوام سے اپنی والدہ کئی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ ماہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہین علاج کی غرض سے لندن لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اب تک ان کی تین بار سرجری کی ہے۔ نواز شریف آج کسی وقت لندن واپس پہنچ رہے ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن، حسین اور صاحبزادی مریم نواز پہلے سے لندن میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).