پاکستان کی سپر گرل سارہ کون ہے؟


سبز شلوار قمیض اور دوپٹے میں ملبوس، یہ ہے پاکستان کی پہلی کامک بک سپر ہیروئین ہے، پاکستان گرل۔ سارہ نام کی اس عام لڑکی میں صلاحیتیں ہیں کچھ خاص اور مشن ہے پاکستان کو بچانا۔

اسلام آباد کے حسن صدیقی کی تخلیق، پاکستان گرل کو بنانے کا مقصد ہے کہ معاشرے میں فیمیل رول ماڈلز کی کمی کو پورا کیا جائے۔

’دو سال قبل میں نے `پاکستانی مین` کے نام سے کامک بک لانچ کیا تھا، جس کا بہت اچھا رسپانس ملا۔ آج وہ کامک بک امریکہ کے ہاورڈ یونیورسٹی اور کانگرس لائبریری کا حصہ ہیں۔ پھر میں نے سوچا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آخر میل کامک کریکٹرز کیوں رائج ہیں؟ چاہے وہ بیٹ مین ہو یا سپائیڈر مین۔ یقینا ایک بڑی کمی ہے سپر ہیروئینز کی اور وہ بھی پاکستانی نژاد۔ میری کوشش یہ ہے کہ اب پاکستان گرل کے ذریعے ہمارے ملک کی بچیوں کو ایک مضبوط اور طاقتور فیمیل رول ماڈل مل جائے گی جس کو وہ اصل زندگی میں بھی فالو کر سکیں۔‘

حسن صدیقی نے اس کتاب کی کہانی لکھی ہے جبکہ اس کا آرٹ ورک علی حیدر نے کیا ہے
آخر ایک فیمیل کارٹون کی کیا ضرورت ہے پاکستان میں، اس بات کی وضاحت حسن نے یوں کی۔ ’پاکستان میں جو میری لڑکیاں دوست ہیں ان سے پوچھتا ہوں کہ بچپن میں کون تھا رول ماڈل یا کس انیمیٹڈ کیریکٹر کو فولو کیا تو ان کے پاس کوئی پاکستانی نام نہیں ہوتا۔ کوئی کہتا ہے پاور پف گرلز یا باربی، تو کوئی کہتا ہے کیٹ وومن۔ اب ہماری پاکستانی گرل بنے گی ان سب کی قومی کارٹون ہیرو۔‘

آخر برکا ایوینجر سے کتنی مختلف ہے یہ پاکستانی گرل، بتایا حسن نے۔ ’برکا ایوینجر ایک اینیمیٹڈ کارٹون سیریز تھی جس میں وہ خود کو کالے لباس میں چھپا لیتی تھی جبکہ ہماری پاکستان گرل کامک بک کیریکٹر ہے جو سبز پاکستانی عوامی لباس پہنتی ہے اور معاشرے کی ان برائیوں کے خلاف لڑ رہی ہے جن سے ہم سب تنگ ہیں۔‘

حسن کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستان گرل کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے اس کی انیمیٹڈ سیریز کے ساتھ موبائل ایپ بھی لانچ کریں
پاکستان گرل کا پہلا ایڈیشن بیس صفہوں پر مشتمل ہے۔ سارہ ایک دھماکے کی باعث کوما میں چلی جاتی ہے، جب جاگتی ہے تو اس کے پاس سپر پاورز ہوتی ہیں۔ اس نئی طاقت کا استعمال کر کے وہ معاشرے میں کرپشن، حادثوں اور خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکتی ہے۔

حسن صدیقی نے اس کتاب کی کہانی لکھی ہے جبکہ اس کا آرٹ ورک علی حیدر نے کیا ہے۔ اس کامک بک کو بنانے میں چار مہینے لگے اور پہلی ایڈیشن کی قیمت دو سو روپے ہے۔ پاکستان گرل کامک اسلام آباد کے مختلف بک سٹورز اور کیفیز پر دستیاب ہے اور اسکو آن لائن آرڈر بھی کیا جا سکتا ہے۔

مستقبل میں حسن کا ارادہ ہے کہ وہ پاکستان گرل کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے اس کی انیمیٹڈ سیریز کے ساتھ موبائل ایپ بھی لانچ کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32466 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp