دبنگ گرل نے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا


\"sonakshi\"بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے 1328 خواتین کے ساتھ مل کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر1328 خواتین کے ساتھ مل کر ”نیل پالش“ کا عالمی ریکارڈ بنالیا جسے ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ“ میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ دبنگ گرل ریکارڈ اپنے نام کرنے پر بے حد خوش ہیں جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی عالمی ریکارڈ توڑنے کا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں تائیوان نے خواتین کا نیل پالش لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جس میں 1156 خواتین نے شرکت کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments