عمران خان کے مداح کا جمائما کو ہراساں کرنے کا اعتراف


برطانیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے جمائما خان کو ایک ہزار سے زائد فون کالز اور میسجز کرکے پریشان کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

27 سالہ حسن محمد کو جمائما کے خلاف ایک سال تک ہراساں کرنے کی مہم چلانے کی فردِ جرم عائد کی گئی۔مقدمے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ایک مرتبہ جمائما کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد یہ نوجوان ان کا مداح ہو گیا۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ حسن محمد کو جمائما کا فون نمبر اس وقت ملا جب انھوں نے ایک مرتبہ ’ہالو‘ سروس کے ذریعے ان کی ٹیکسی بک کروائی۔

حسن محمد نے جمائما کو ایک سال کے عرصے میں 1182 فون کالز کیں اور 203 ٹیکسٹ میسج بھیجے۔ واٹس ایپ پر بھیجے گئے بے شمار پیغامات اس کے علاوہ ہیں۔

پراسیکیوٹر رخسانہ علی کا کہنا تھا کہ ’ملزم نے ان کی موکل سے کہا کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے اور ان کو جاننا چاہتا ہے۔ اور مزید یہ کہ ’وہ دونوں دونوں کیوں نہیں بن سکتے۔‘رخسانہ علی نے بتایا کے ٹیکسی ڈرائیور نے 18 مختلف موبائل فونز سے جمائما کو کالز اور میسجز بھیجے۔

جمائما جو سابق ارب پتی تاجر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی ہیں اور رکن پارلیمان زیک گولڈ سمتھ کی بہن ہیں انھوں نے بالآخر تنگ آ کر پولسی کو فون کیا۔ یہ فیصلہ انھوں نے حسن محمد کے اس میسج کے بعد کیا جس میں انھوں نے جمائما کے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹیکسی ڈرائیور حسن محمد کے وکیل عمر علی کا کہنا تھا ملزم جمائما کا بے حد مداح تھا کیونکہ ان کی شادی ان کے ہیرو ’عمران خان‘ سے ہوئی تھی۔

شمال مشرقی لندن کے علاقے ولاتھ فوریسٹ کے رہائشی حسن محمد پر زیادہ سنگین جرائم کی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی جن میں سٹالک کرنا شامل ہے۔
جج مارٹن ایڈمنڈ کیو سی اس مقدمے میں سزا اگلی پیشی پر سنائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32548 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp