عالیہ بھٹ نے سدھارت سے محبت کا اعتراف کر لیا


sadharatبالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار سدھارت ملہوترا کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں گردش میں تھیں یہی نہیں دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی ہمیشہ سے ہی تردید کی جاتی رہی ہے تاہم اب عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا سے اپنے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں سدھارت کی محبت میں گرفتار ہوں اسی لیے اس طرح کی خبروں کی مجھے کوئی فکر نہیں جب کہ سدھارت کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ میرے لیے نہایت دلچسپ تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم”سٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔


Comments

FB Login Required - comments