عالیہ بھٹ نے سدھارت سے محبت کا اعتراف کر لیا


\"sadharat\"بالی ووڈ میں اپنے معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار سدھارت ملہوترا کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں گردش میں تھیں یہی نہیں دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی ہمیشہ سے ہی تردید کی جاتی رہی ہے تاہم اب عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا سے اپنے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں سدھارت کی محبت میں گرفتار ہوں اسی لیے اس طرح کی خبروں کی مجھے کوئی فکر نہیں جب کہ سدھارت کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ میرے لیے نہایت دلچسپ تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہوترا نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم”سٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments