کرن جوہر کی فلم میں اہم کردار ادا کر رہا ہوں: فواد خان


fawad khanبالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں مختصر نہیں بلکہ اہم کردار ادا کروں گا۔
پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں فنی کیرئیر کا آغاز 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم”خوبصورت“ سے کیا جسے شائقین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ ان کے انڈسٹری کے لیے دروازے بھی کھل گئے جب کہ معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی فواد خان کی صلاحیتوں سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں اپنی فلم میں مختصر کردارکے لیے اداکارہ ایشوریا رائے ، انوشکا شرما اور رنبیر کپور کے مدمقابل فلم میں کاسٹ کرلیا تاہم اب اداکار فود خان نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔
اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ فلم”اے دل ہے مشکل“ میں ڈی جے کا کردار ادا کررہا ہوں جو کہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے جب کہ فلم میں میرا کردار اہم ہے اسی لیے کردار میں جان ڈالنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ اداکار فواد خان اپنی نئی آنے والی فلم”کپور اینڈ سنز“ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل لیجنڈری اداکار رشی کپو، اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments