وسیم آفتاب اور افتخار احمد کی مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت


\"waseemوسیم آفتاب اور افتخار احمد نے مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے مصطفی کمال کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ صحافیوں کو بڑی خبریں دیتا رہوںگا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ، وسیم آفتاب نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم کا امیج اس وقت لوگوں میں ٹھیک نہیں، آج ایم کیو ایم کے لوگوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ، آج دنیا ہمیں دہشت گرد کہہ کر پکارتی ہے ، ہمیں اس کا افسوس ہے مگر ان لوگوں کو افسوس نہیں جن کو اس کا افسوس ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ہم جب ایم کیو ایم میں بڑی ذمہ داریوں پر فائز ہوں گے تو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments