حافظ سعید کا وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس


کالعدم مذہبی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے پاکستان کے وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ حافظ سعید گذشتہ چند ماہ سے پاکستان کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نظربند ہیں۔

تاہم انھوں نے ہرجانے کا نوٹس لاہور میں ان کے وکیل اے کے ڈوگر کے ذریعے بھجوایا ہے جس میں وزیرِ خارجہ کو حافظ سعید سے معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔

نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق ہرجانے کا یہ نوٹس پاکستان کے وزیرِ خارجہ کو ان کے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران ایشیا سوسائٹی فورم پر بات چیت کرتے ہوئے دیے گئے ایک بیان کے حوالے سے بھیجا گیا ہے۔

چند روز قبل اس فورم پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ’پاکستان کو حافظ سعید اور حقانیوں (حقانی گروپ) جیسے افراد کی پرورش کا الزام نہ دیا جائے کیونکہ 20 سے 30 سال پہلے یہی لوگ امریکہ کے چہیتے تھے اور وائٹ ہاؤس میں دعوتیں اڑاتے تھے۔‘

حافظ سعید کے وکیل نے نوٹس میں لکھا کہ کہ خواجہ آصف اپنے بیان میں خافظ سعید پر وائٹ ہاؤس میں عیاشی کرنے کا الزام لگانے کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

خواجہ آصفخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید جیسے عناصر پاکستان کے لیے ایک’لائبیلیٹی’ یا بوجھ ہیں مگر ان سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو وقت چاہیے

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کہ وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کے اس بیان سے نہ صرف ’پاکستان بلکہ ملک سے باہر بھی حافظ سیعد کی ہتک ہوئی ہے اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے‘، جس پر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 500 تحت وہ خواجہ آصف کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوٰی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اس بیان پر 14 روز میں حافظ سیعد سے معافی مانگیں اور اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

حافظ سیعد کے وکیل کے طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ سازی کے تمام تر اخراجات کا ذمہ بھی خواجہ آصف پر ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp