نواز شریف کو آج مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا جائے گا


نواز شریف کو آج مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا جائے گا۔ ن لیگ کے پارٹی آئین میں ترمیم، جنرل ورکرز اجلاس سے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور عوام کی محبت مقبول لیڈر کا راستہ روکنے کی کوششوں کو بہالے گئی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن،نا اہل سابق وزیر اعظم کوآج دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرے گی۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے نواز شریف کی پارٹی صدر بننے میں تمام رکاوٹیں کارکنوں نے خس و خاشاک کی طرح اڑادیں۔

قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترمیم کی توثیق کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ پارٹی آئین ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اجلاس میں نواز شریف پر اعتماد کے اظہار کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ترمیم کا مقصد آئین سے آمر کی باقیات کو نکالنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).