نیلی سب سے زیادہ خوبصورت ہیروئین تھیں۔ جاوید شیخ کا انٹرویو


جاوید شیخ  نے پاکستانی فلم اور ٹی وی کی صنعت میں تقریباً چالیس سال گزارے ہیں۔ شمع جیسے بلیک اینڈ وائٹ ڈرامہ سیریل سے لے کے لولی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں تک اور اب نئی نسل کی پاکستانی فلموں میں بھی وہ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس دلچسپ اور طویل آپ بیتی کو اب وہ ایک کتاب کی شکل دے رہے ہیں۔

حال ہی میں جاوید شیخ لندن آئے تو بی بی سی کی نمائندہ فی فی ہارون نے انھیں سٹوڈیو آنے کی دعوت دی۔ ان کے انٹرویو سے چند اقتباسات پڑھیے؛

سکول میں تھا تو ٹی وی نیا نیا شروع ہوا تھا۔
مجھے بچپن سے شوق تھا کہ ریڈیو میں جاؤں۔
ریڈیو پروگرام بزم طلبا کے آڈیشن میں دس مرتبہ فیل ہوا، میرا اردو کا تلفظ خراب تھا۔
چھ ماہ اونچی آواز میں اخبار پڑھ پڑھ کے اردو بہتر کی۔
میرا پہلا ڈرامہ شمع تھا۔

پی ٹی وی جا کر اب افسوس ہوتا ہے، اسی لیے فلم کی طرف شفٹ کیا ہے۔
پہلی فلم “دھماکہ” 1974 میں ریلیز ہوئی۔
فلم نامعلوم افراد میں شکیل بھائی جس طرح ہکلاتے ہیں، وہ اس کردار میں میری پسندیدہ خوبی تھی۔
اب ٹیکنالوجی بدل چکی ہے۔ آج کل کی فلمیں آج کل کے ذہن کے لحاظ سے بن رہی ہیں۔

آپ بیتی لکھ رہا ہوں۔ اس کتاب میں اپنی تمام ہیروئنز کا تذکرہ کروں گا۔ تمام خواتین میں سب سے خوب صورت ہیروئین نیلی ہوتی تھیں۔ ایک زمانے میں سب کچھ معلوم ہوتا تھا کہ وہ کہاں ہیں، کیا کر رہی ہیں۔ اب کوئی رابطہ نہیں رہا۔ وہ کمال ہیومن بینگ تھیں۔ بہت اچھی انسان تھیں۔ آج کل کی ہیروئنوں کے نخرے بغیر کچھ نمایاں کام کیے ہی بے شمار ہوتے ہیں۔

اب پاکستانی اداکاروں کے لیے انڈیا میں کام کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ وہ لوگ پاکستانی ٹیلنٹ سے خوف زدہ تھے۔ فواد خان کی بے مثال کامیابی سے وہاں کے لوگ ڈر چکے تھے۔

دو تین برس میں پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔
ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتا ہوں، یہ الگ بات کہ کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ میں بس اپنی سستی کا شکار ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32483 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp