بلوچستان میں بارشوں سے تباہی : 6 افراد ہلاک


\"quetta\"بلوچستان کے بیشتر اضلاع کی طرح کوئٹہ میں بھی بارشوں سے مکانات منہدم اور مقامی افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بارش کے باعث کچے مکانات میں ڈراریں پڑنے سے اہل علاقہ مکانات کو تالے لگا کر محفوظ علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ بارش تو ابر کرم ہے جس کے برسنے کے لیے صوبے کے قحط زدہ علاقوں میں دعا رحمت کی گئی مگر جب یہ رحمت برسی تو انتظامیہ کے دعووں کا پول کھل گیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، نہ صرف دوسرے اضلاع بلکہ کوئٹہ کی موسیٰ کالونی میں کچے مکانات منہدم ہونے اور خشک کاریزات میں پانی بھر جانے سے قریبی مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور لوگ اپنے گھروں کو تالہ لگا کر بے آسرا محفوظ علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی تو موسیٰ کالونی جیسے کئی علاقے کے لوگوں نے بھی میں اپنی مدد آپ کے تحت ہی سامان سمیٹنے کر رشتہ داروں دوستوں اور عزیزوں کے گھر میں پناہ لینے میں ہی عافیت جانی۔ قلات ، پنجگور ، دالبندین ، سبی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث ہنگامی صوتحال پیدا ہوگئی۔ ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے مولہ اور ناڑی میں نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔ بارشوں اور انتظامات نہ ہونے سے تین بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لورالائی میں سکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت مختلف واقعات میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments