کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور


سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پیر کے روز اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت نے ان کو 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے حکم دیا جبکہ ان کے شوہر محمد صفدر کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے مریم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس کے حوالے سے ریفرنسز کی سماعت کے دوران یہ احکامات دیے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو احتساب عدالت نے حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم کے داماد اور مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کو نیب نے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا۔

محمد صفدر کو رات کو ایئر پورٹ سے نیب نے گرفتار کیا تھا۔ کیپٹن صفدر کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب سے احتساب عدالت بکتر بند میں لایا گیا۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

مریم اور صفدر

خواجہ حارث نے عدالت میں کلثوم نواز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک تھی جس کے باعث ان کے موکل عدالت کو بتائے بغیر لندن گئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شدید ترین تحفظات کے باوجکود پیش ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ‘یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32467 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp