بھارتی سیکریٹری داخلہ نے ٹیم کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے: عبدالباسط


\"abdulبھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا بھارتی سیکریٹری داخلہ نے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اپنی سفارشات اسلام آباد بھجوادوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا حتمی فیصلہ پاکستانی حکومت کرے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا اگر مودی سرکار کی طرف سے باقاعدہ قومی ٹیم کی سکیورٹی کی گارنٹی نہیں دی جاتی تب تک ٹیم کو بھارت روانہ نہیں کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments