کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی


matchپاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی کئی دن کی کوششوں کے بعد مسئلہ حل ہو گیا۔ پاکستانی حکومت نے سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کے بغیر ٹیم کو بھارت بھجوانے سے انکار کر دیا تھا لیکن جمعہ کے روز ہونے والی ملاقاتوں اور بھارتی حکام کی جانب سے تمام وینیوز پر مکمل سکیورٹی فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد برف پگھل گئی اور پاکستانی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنرعبدل باسط نے دلی میں بھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہرشی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ جن جن شہروں میں پاکستان کے میچ ہیں وہاں قومی ٹیم کو مکمل اور بھرپور سکیورٹی دے جائے گی۔ بھارت میں پیش رفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے دار نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی اور میڈیا کو قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ قومی ٹیم آج رات لاہور سے براستہ دبئی کولکتہ جائے گی۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو آئیگا محفوظ رہے گا۔ پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دی جائیگی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بارے میں بی سی سی آئی ، پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کو خط بھیج دیئے۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

  • 12-03-2016 at 10:32 am
    Permalink

    لائے اس بت کو التجا کر کے
    کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

    لیکن کیا اس سے امیدوں کا گراف کچھ اور اونچا نہیں ہو گیا۔……….

    دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
    اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
    غالب

Comments are closed.