کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی


\"match\"پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی کئی دن کی کوششوں کے بعد مسئلہ حل ہو گیا۔ پاکستانی حکومت نے سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کے بغیر ٹیم کو بھارت بھجوانے سے انکار کر دیا تھا لیکن جمعہ کے روز ہونے والی ملاقاتوں اور بھارتی حکام کی جانب سے تمام وینیوز پر مکمل سکیورٹی فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد برف پگھل گئی اور پاکستانی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنرعبدل باسط نے دلی میں بھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہرشی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ جن جن شہروں میں پاکستان کے میچ ہیں وہاں قومی ٹیم کو مکمل اور بھرپور سکیورٹی دے جائے گی۔ بھارت میں پیش رفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے دار نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی اور میڈیا کو قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ قومی ٹیم آج رات لاہور سے براستہ دبئی کولکتہ جائے گی۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو آئیگا محفوظ رہے گا۔ پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دی جائیگی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بارے میں بی سی سی آئی ، پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کو خط بھیج دیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments