بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف بل سینٹ نے منظور کر لیا


\"childسینٹ نے بچوں پر جنسی تشدد، بچوں کی فحش ویڈیوز اور سمگلنگ سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے توثیق کے بعد یہ بل نافذ العمل ہوگا جس کے تحت بچوں کی مجرمانہ ذمہ داری کی عمر سات سال سے بڑھاکر 10 سال کردی گئی۔بل کے تحت بچوں پر جنسی تشدد کی سزا سات سال قید تک ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل صرف ریپ پر سزا دی جاتی تھی۔اسی طرح بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے کی سزا سات سال قید تک ہوسکتی ہے جبکہ جرمانہ سات لاکھ روپے ہوگا۔گزشتہ سال پنجاب کے حسین خان والا گاو¿ں میں بچوں کی فحش ویڈیوز سے متعلق سکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔
بعدازاں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم قانون کے تحت صرف ریپ پر ہی سزا دی جاسکتی تھی۔اس سے قبل بچوں کوسمگل کرنے والوں کو بچوں کو ملک سے باہر منتقل کرنے پر ہی سزا دی جاسکتی تھی۔
یونیسیف میں بچوں کے تحفظ کی سربراہ سارہ کولمین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق کنوینشن کے تحت پاکستان کی جانب سے یہ قدم بہت اہم تھا۔\’
ایک مقامی این جی او کی ڈائریکٹر ولیری خان نے کہا کہ \’اب ہمیں قانون کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔\’انہوں نے اس موقع پر نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments