حکومت پنجاب نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کر دی


حکومت نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ سعید کی قیادت میں کام کرنے والی تنظیموں لشکر طیبہ، جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی حکومت جماعت الدعوہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر حافظ سعید  کی گرفتاری کے لئے دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا ہے ۔

جماعت الدعوہ کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ حکومت نے حافظ سعید کی نظر بندی میں پانچویں مرتبہ توسیع کی درخواست کر رکھی تھی لیکن اب یہ درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حافظ سعید جنوری 2017 سے اپنے چار ساتھیوں سمیت نظر بند ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے دوران جماعت الدعوہ کے حمایت یافتہ امیدوار نے 5000 سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).