کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار


کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم وسیم کو ساہیوال پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نوشوپاک کے علاقے سے حراست میں لیا، ڈی آئی جی پولیس ایسٹ زون کراچی سلطان علی خواجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر کراچی میں خواتین پر حملوں میں ملوث ہے۔ مزید تحقیقات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پر ساہیوال میں بھی خواتین پر حملہ کرنے کے 28 مقدمات درج ہیں۔ کراچی میں خواتین پر چھری سے حملے کے تقریباً ایک درجن سے زائد واقعات ہوئے تھے جہاں گلستان جوہر، شارع فیصل اور گلشن اقبال کے علاقوں میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے پر پہلے 5 لاکھ اور پھر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).