پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ


\"pakistaniپاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کے لئے لاہور ائیر پورٹ سے روانہ ہو گئی ، قومی ٹیم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی کے راستے کولکتہ پہنچے گی ، وہاب ریاض نے قوم سے دعاو¿ں کی اپیل کر دی۔ پاکستان کی قومی کرکٹ بھارت کے لئے روانہ ہوگئی ، قومی شاہین نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی کے راستے کولکتہ پہنچیں گے۔ لاہور ایئر پورٹ پر شائقین نے گرین شرٹس کا گرم جوشی سے استقبال کیا ، بھارت جانے والے پاکستان کے 27 رکنی دستے میں 15 کھلاڑی اور 12 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ اسکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی ،عمر اکمل، محمد عامر، خالد لطیف ، شرجیل خان ، شعیب ملک ، محمد عرفان، سرفراز احمد ، احمد شہزاد اور وہاب ریاض، عماد وسیم ، انور علی ، محمد حفیظ ، محمد نواز اور محمد سمیع شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ وہاب ریاض نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہو گیا ، ،جیتنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور آخری سانس تک لڑیں گے ، قوم دعا کرے۔ قومی کر کٹ ٹیم کولکتہ کے تاج ہوٹل میں قیام کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اتوار کو سری لنکا سے وارم اپ میچ کھیلے گی ، پاکستان کا پہلا میچ 16 مارچ کو ہو گا۔ 19 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں \”زور کا جوڑ\” پڑے گا۔ قومی ٹیم کے ابتدائی دونوں میچ کولکتہ میں ہی شیڈول ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments