کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی


کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ حملے میں شدت پسند کمانڈر کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 4سے 6 میزائل داغے گئے۔

تباہ شدہ ملبے سے اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ حملے میں شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے اب تک یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں کیا گیا یا افغانستان میں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).