عمر خالد خراسانی کی موت کی خبر غیر مصدقہ ہے


ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیتا میں جماعت الحرار کے کیمپ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اس میں پانچ اہم کمانڈروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جماعت الاحرار کے سربراہ اور انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر خالد خراسانی شدید زخمی ہے اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مارے جانے والے کمانڈروں میں ایک اہم شخص ابوبکر کا نام بھی شامل بتایا جا رہا ہے۔

اس دوران تحریک طالبان پاکستان کے ذرائع نے عمر منصور نرے کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہیں دسمبر 2014 میں پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔ تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق عمر منصور نرے 2016 ہی میں ہلاک ہو چکا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ عثمان منصور حفیظ اللہ خیبر ایجنسی اور پشاور میں تحریک طالبان کے نئے سربراہ ہوں گے۔

امریکا نے پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقوں میں ڈرون حملے تیز کر دیے ہیں، 24 گھنٹے میں 3 ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).