معصومیت کی تصویریں


یہ تصویریں کم از کم سو برس قبل کھینچی گئی تھیں۔ اس وقت کیمرے کے سامنے بہت دیر بے حس و حرکت کھڑے رہنا پڑتا تھا۔ کیسے لوگ تھے جو اتنی محنت کرتے تھے۔ کیا ماڈل، کیا فوٹو گرافر ۔۔۔ پھر جانوروں کے ساتھ تو اور مشکل تھی، انہیں کیا معلوم کہ تصویر بن رہی ہے۔ تو یہ تصویریں نہ جانے کتنے نیگیٹیوز ضائع ہونے کے بعد بنیں ہوں گی۔

اشعار اس لیے ساتھ چپکا دئیے کہ سوچنے کا سامان کچھ زیادہ ہو جائے۔

رفتہ رفتہ سب تصویریں دھندلی ہونے لگتی ہیں / کتنے چہرے ایک پرانے البم میں مر جاتے ہیں / خوشبیر سنگھ شادؔ
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی /جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا / ندا فاضلی

 

 

زندگی کی اوج گاہوں سے اتر آتے ہیں ہم / صحبت مادر میں طفل سادہ رہ جاتے ہیں ہم / عللامہ اقبال
حسنین جمال

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

حسنین جمال

حسنین جمال کسی شعبے کی مہارت کا دعویٰ نہیں رکھتے۔ بس ویسے ہی لکھتے رہتے ہیں۔ ان سے رابطے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ آپ جب چاہے رابطہ کیجیے۔

husnain has 496 posts and counting.See all posts by husnain