اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور ہلاک


\"deer\"قبائلی علاقوں میں بھی بارش نے بربادی مچادی۔ کوئلے کی کان بیٹھنے سے سات مزدور دم توڑ گئے ، پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آسمان سے برستے بادل قہر بن گئے ، لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں مسلسل اور موسلادھار بارش سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس سے درجنوں مزدور پھنس گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور ایف سی کے 100 جوان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران امدادی ٹیموں نے 29 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ بارش کے باعث امدادی کارروائیاں روکنا بھی پڑیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دو مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری طرف حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 مزدوروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ تین مزدوروں کی میتیں شانگلہ اور 2 کی کوہاٹ روانہ کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، مردان میں چھتیں گرنے سے دو افراد جاں بحق نو زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز بھی خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔ آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں رابطہ سڑکوں کا دوسرے علاقوں سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مردان کے علاقے ہاتیان میں چھت گرنے سے 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ چارسدہ روڈ پر چھت گرنے سے دو ماہ کی بچی بھی دم توڑ گئی۔ چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ادھر بنوں کے علاقے بکا خیل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو بھائی لقمہ اجل بن گئے۔ گذشتہ روز بھی خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں چھت گرنے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مہمند ایجنسی کے علاقہ چنگئی میں بوسیدہ چھت نے ایک شخص کی جان لے لی۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں چھت گرنے سے باپ اور دو بچے دب کر زخمی ہوگئے۔ لاہور میں کارخانے کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔ بہاولنگر منڈی صادق گنج میں موسلادھار بارش سے گرنے والی چھت نے خاتون کی جان لے لی ، کلور کوٹ میں بھی دو بھائی اور دو بہنیں زخمی ہوگئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments