ننکانہ صاحب میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک


\"nankana\"کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگ برآمد ہوئی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجود خفیہ اطلاع پر ننکانہ صاحب میں چک نودہا کے قریب کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد، موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضہ میں لے لیں، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے 13 فٹ لمبی بارودی لائن بھی برآمد ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments