توانائی بحران کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے:شہباز شریف


shahbaz sharifپنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کیا جارہا ہے،دورآمریت کے دوران پنجاب کے سابق حکمرانوں نے کرپشن کے جو قبرستان آباد کئے تھے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا ہے۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ڈھائی سال کے دوران ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔
ان کاکہناتھاکہ توانائی بحران کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سولر ، ہائیڈل ، کوئلے،گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔


Comments

FB Login Required - comments