حقوق نسواں بل پر شور کیوں مچایا جا رہا ہے: حاصل بزنجو


\"bazinjo\"نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو کا کہناہے کہ حقوق نسواں بل پر ایسے شور مچایا جارہا ہے جیسے بل پہلی بار پاس ہوا ہو، سندھ اسمبلی پہلے ہی اسے پاس کر چکی ہے،اب اتنا شور کیوں مچایا جا رہا ہے۔
لاہور میں ایک نجی ٹی و ی چینل سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بل پاس ہونے سے معاشرے کے کمزور طبقے عورت کو تھوڑی طاقت ملی ہے،اس پر دو رائے نہیں ہونی چاہئے۔حاصل بزنجو کا مزید کہناتھا کہ حقوقِ نسواں بل کوئی پہلی بارسامنے نہیں آیا،اگر مہذب کام ہو رہا ہے توتعریف ہونی چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments