انڈونیشیا میں 6 بم دھماکے،7 افراد ہلاک


\"inonesia\"  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مختلف مقامات پر6 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے.خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں.اے ایف پی کے مطابق دھماکے جکارتہ میں واقع شاپنگ سنٹر سرینہ مال کے سامنے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کا دفتر بھی کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے.جکارتہ میں موجود اقوام متحدہ کے علاقائی نمائندے جیریمی ڈوگلز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دھماکوں کی تصدیق کی.دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ علاقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے.فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments