بچے جَمُورے کی صداقت، امانت اور انصاف


دشنام طرازی میں کروں

ہر ایک کی توہین میں کروں

ہر دمکتے چکمتے چہرے پر میں تُھوکوں

ہر صاف ستھرے دامن پر سیاہی میں انڈیلوں

ہر ایک کی پگڑی میں اُچھالوں

اندھی نفرتوں اور عقیدتوں میں پاکستان کو میں بانٹوں

اپنی سیاسی پارٹی کی خواتین کو ڈرٹی ایس ایم ایس میں بھیجوں

غیر اخلاقی حرکتوں میں میرا نام ہو

جُوا میں کھیلوں

رجسٹرڈ اخلاق باختہ افراد میرے فرنٹ مین ہوں

پیسوں کے لالچ میں پاکستان کا جھنڈا چھوڑ کر کیری پیکرز میں کھیلوں

بے نامی ٹرانزیکشنز کر کے ٹیکس چوری میں کروں

ایمنیسٹی سکیم سے فائدہ میں اُٹھاؤں

آف شور کمپنیاں میں کھولوں

گھر نہ ہونے کی جھوٹی درخواستں دے کر مفت پلاٹس میں لوں

کوئی کام کیے بغیر اربوں کے اثاثے میں بناؤں

پارلیمنٹ میں نہ جاؤں مگر تنخواہ ساری ہڑپ میں کروں

وی آئی پی سرکاری پروٹوکول میں لوں

سویلینز کو اؤئے اؤئے کر کے للکاروں مگر دہشت گردی سے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کرنے والے طالبان کے خلاف چھوٹی سی “چُوں” بھی نہ میں کروں

طالبان کو دفتر کھول دینے کی درخواستیں میں دوں

طالبان کو مُٹھی چاپی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے سے بھتہ بھی میں دوں

آئین شکنوں کے اِشارے پر عبدالستار ایدھی کو میں دھمکاؤں

ڈکٹیٹر کے ریفرنڈم کی مہم میں چلاؤں

ڈکٹیٹر سے دھاندلی کے ذریعے سو سیٹں نہ ملنے کی التجائیں میں کروں

ایمپائر کی اُنگلی پر میں ناچوں

جمہور کی بالادستی کا بیڑا غرق میں کروں

جَمُورے باز سجناں کے حکم پر ہر متعفن شخص کو اپنی پارٹی میں شامل میں کروں

سرکاری ملازموں کو سرعام میں دھمکاؤں

اِداروں کی توہین میں کروں

عدالتوں میں پیش نہ ہو کر مفرور اشتہاری میں بنوں

برسوں بڑھکیں مار کر معافیاں میں مانگوں

پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکیاں میں دوں

دارلخلافہ لاک ڈاؤں میں کروں

سول نافرمانی کی تحریک میں چلاؤں

صبح و شام یُوٹرنز میں لوں

دروغ گوئی کی انتہا میں کروں

دوسروں کے احتساب کے نعرے لگا کر اپنے حکومتی صوبے کا احتساب بیورو بند میں کروں

دونوں صورتوں میں فریق مخالف ہی ثبوت دے، بھلے وہ مجھ پر الزام لگائے یا پھر اُس پر الزام میں لگاؤں۔۔۔

اگر میرے سوا کوئی دوسرا پاکستانی مندرجہ بالا اعمال میں سے ایک عمل بھی کرے تو وہ بے غیرت اور بے شرم بندہ ہے اور اس کا یہ عمل ملک و قوم، آئین و قانون اور جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے!


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments