صنم بھٹو کی صاحب زادی، آزادے حسین کی نئی مختصر فلم “رینے وسکایا”


میر مرتضی بھٹو کے صاحب زادے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کے بعد صنم بھٹو کی صاحب زادی آزادے حسین ان دنوں ہالی وڈ میں خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ 2008 میں فلم کرسٹی (Christie) اور 2012ء میں آفینڈر (Offender) سے شہرت پانے والی آزادے حسین نے مقبول فلموں میں نام پیدا کرنے کے بعد سنجیدہ فن میں قدم رکھ دیا ہے۔

ان کی آنے والی مختصر فلم “رینے وسکایا” بیسویں صدی کی عظیم روسی اداکارہ فینا رینے وسکایا (1896 – 1984) کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا تھیم انتون چیخوف کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ شاہ دانے کا باغ (Cherry Orchard) سے لیا گیا ہے۔ فلم میں رینے وسکایا کی حقیقی زندگی، جوانی کی یادوں اور عمر کے مختلف حصوں میں فن کار کی زندگی کو لباس کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آزادے حسین پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بھانجی ہیں۔

Nov 1, 2017 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).