کیا تنقید نہیں کریں گے تو انصاف مل جائے گا؟ مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان کا جواب دے دیا


سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان کا جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا انصاف کا حصول عدم تنقید سے مشروط ہے، کیا تنقید کریں گے تو انصاف نہیں ملے گا اور تنقید نہیں کریں گے تو انصاف مل جائے گا؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے لیے انصاف کا معیار یہ ہے، اس کا مطلب ہے اُدھر غصہ ہے اور فیصلہ عجلت میں دیا گیا ہے، یہی تو ہمارا مؤقف ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بطور وزیراعظم سمجھوتے نہیں کرنے چاہیے تھے ان کے سمجھوتوں کو کمزوری کے طور پر لیا گیا۔ میاں نواز شریف کی صاحبزاد ی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نواز شریف کو گرانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف تو پھر بھی قابل قبول ہیں زرداری صاحب تو کسی کو قبول نہیں۔

مریم نواز شریف نے سوال کیا کہ جب نواز شریف سے فراغت ہو جائے گی تو باقیوں کے ساتھ کیا حال ہوگا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).