سرفراز مرچنٹ کا پاکستان آنے سے انکار


\"sarfrazمنی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیان دینے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد پر ’را‘ سے پیسے لینے کا کبھی الزام نہیں لگایا، ایف آئی اے تمام معاملات مجھ پر نہ ڈالے اور اپنا ریکارڈ درست کرے، ’را‘ سے پیسے لینے کے تمام ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس ہیں۔
سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جو دستاویزات مجھے دی تھیں ان میں محمد انور، طارق میر اور الطاف حسین نے را سے پیسے لینے کا اعتراف کیا ہے۔ جن بھارتی کمپنیوں کے ذریعے لندن کے بینک میں پیسے آتے تھے ان کی تفصیل بھی میرے پاس ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود ذاتی حیثیت سے سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کریں اور ان کے تحفظات دور کریں، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ کی حیثیت گواہ کی سی ہے اس لئے ان کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھا جائے۔
واضح رہے کہ ہے چند روز قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان سے الطاف حسین کے ’را‘ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تعاون مانگا تھا۔ اس بات کے امکانات تھے کہ سرفراز مرچنٹ 15 مارچ کو پاکستان آ کر اس حوالے سے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments